<p>گاندربل : لال قلعے میں 10 نومبر کو ہوئے بم دھماکے میں جہاں درجن سے زائد افراد کئی زخمی ہوئے تھے وہیں ہلاک ہونے والوں میں وسطی کشمیر کے کنگن علاقے کا رہنے والا بلال احمد نامی ایک مزدور بھی شامل تھا۔ بلال احمد سنگو کی جسد خاکی بدھ کو کشمیر پہنچائی گئی اور آبائی علاقہ بابا نگری، کنگن میں آخری رسومات انجام دی گئیں۔</p><p>بلال احمد گزشہ کئی برسوں سے دہلی میں ریڑھی کھینچ کر اپنے اور اہل خانہ کے لیے دو وقت کی روٹی جٹا رہے تھے۔ اس حادثے میں ہوئی بلال احمد کی اچانک موت نے مقامی آبادی کو غم کے سمندر میں ڈبو دیا ہے۔</p><p>مقامی باشندوں نے حکام سے بلال احمد کے لواحقین کی بازآبادکاری کا مطالبہ کیا ہے۔ وہیں مقامی ایم ایل اے، میاں مہر علی، جو نماز جنازہ میں شریک تھے - نے انتظامیہ کی جانب سے مکمل تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کی۔</p>
